کراچی کے علاقے کلفٹن دو تلوار لائسنس آفس کے قریب فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد میں سے 4 کے بیانات قلمبند کرلئے گئے زخمیوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرانوالہ سے ہے۔
زخمی افرادفیضان مدینہ قافلے کے ہمراہ جارہے تھے، تمام افراد رکشے میں عبداللہ شاہ غازی مزار زیارت کے لئے جا رہے تھے،زخمی حافظ محسن نے بتایا کہ دو تلوار کے قریب مسلح افراد نے رکنے کا اشارہ کیا، رکشہ ڈرائیور نے رکشہ نہیں روکا، جس پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کرنے والے افراد تمام افراد سے موبائل فون لے گئے، پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق زخمیوں کے چار کے بیانات لے لئے گئے۔ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔






















