گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں دریائے ہوشے میں طغیانی نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی، جس کے باعث گاؤں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں پانی کے شدید بہاؤ سے ہوشے کا معلق پل اور زیرِتعمیر پل دونوں خطرے کی زد میں آ گئے ہیں۔
زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ علاقے کی سیاحتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب تھلےنالےمیں بھی گلیشیئر پگھلنے سے آنے والےشدید ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، جس سے قریبی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔






















