چینی نژاد کاروباری شخصیت گوو وینگوئی کو امریکی عدالت نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے فراڈ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 30 سال قید کی سزا سنا دی۔
فیصلہ سناتے ہوئے امریکی عدالت نےکہا کہ شہرت اور دولت کسی کو قانون سے بالاتر نہیں بناتیں اور مالی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عدالت میں ثابت ہواکہ گوو وینگوئی نےسرمایہ کاروں سے اربوں ڈالراکٹھےکیے اورانہیں دھوکے سے مختلف اسکیموں میں لگایا،جبکہ ان پر فراڈ، منی لانڈرنگ اور ریکیٹیرنگ کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔
گوو وینگوئی ایک معروف چینی تاجر اور حکومتِ چین کے ناقد سمجھے جاتے ہیں، جو گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں مقیم تھے۔






















