استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا جھوٹ چھپانے کے لئے کلام الہی کو ڈھال بنایا ہے۔
آئی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے مرشد سے ملاقاتیں کب سے چل رہی ہیں یہ بات اظہرمن الشمس ہے، اس کے باوجود انتہائی ڈھٹائی سے کلام الہی کوڈھال بنایا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عون چودھری کو وہ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہے، ملکی مفاد کی خاطر اگر اس گھر کے بھیدی نے بھید کھولے تو یہ لنکا ڈھانے میں ایک لمحہ بھی درکار نہ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار کو چاہئے کہ پہلے وہاں کی طرز سیاست سیکھے۔