شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے اور فائرنگ میں ایک مزدور جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شوال جہانگیر بازار میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد چلغوذے کے فارم میں مزدور کرتے تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، جاں بحق شخص اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے خیبرپختونخوا اور اس کے قبائلی اضلاع میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔