پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں کامیابی حاصل کر کے متعدد اعزازات اپنے نام کر لیے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جارہی ہے اور اس سیریز کے دوران قومی ٹیم کی جانب سے اہم کارنامے بھی سرانجام دیئے جا رہے ہیں۔
کیویز کیخلاف پہلی کامیابی
قومی ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا جو ٹیم کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی تھی۔
پہلی سیریز اپنے نام کی
منگل کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 10 رنز سے شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اپنے نام کی۔
Pakistan women create history in New Zealand
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 5, 2023
Details here ➡️ https://t.co/C7iekXktr4#NZWvPAKW | #BackOurGirls
کیویز کیخلاف بڑا ٹارگٹ اور ایشیائی ٹیم
دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 138 رنز کا ہدف دیا اور یہ گرین شرٹس کا نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ تھا جبکہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں T20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بھی بن گئی ہے۔
Pakistan post their highest T20I total against New Zealand 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023
Bowling effort up next ☄️#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/13TLCsPiwn
نگران وزیر اعظم کی مبارکباد
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خواتین کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی طرح بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو پاکستان وومن کرکٹ ورلڈ کپ بھی اپنے نام کرلےگی۔