نئی آٹو پالیسی میں اینٹی ڈمپنگ سےمتعلق اقدامات کی تفصیلات سامنےآگئیں۔
حکومت نےملک کودرآمدی گاڑیوں کی ڈمپنگ مارکیٹ بننےسےبچانے اورمقامی آٹو صنعت کےتحفظ کے لیے نئی آٹو پالیسی میں اینٹی ڈمپنگ اقدامات شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دستاویز میں کہاگیا کہ سستی درآمدی گاڑیوں سےمقامی مینوفیکچرنگ اور25 لاکھ ملازمتوں کو خطرہ ہے، درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں کمی مرحلہ وار محتاط انداز میں کی جائے گی۔
دستاویز کےمطابق چین،امریکا سمیت بڑے آٹو پیداواری ممالک میں درآمدات پر حفاظتی ٹیرف برقرار ہے،پاکستان میں مکمل تیار گاڑیوں پر ٹیرف 40 سے75 فیصد کےدرمیان رکھا جائےگا۔
دستاویز کےمطابق مقامی پرزہ سازی کوفروغ دینےکےلیےخصوصی مراعات دی جائیں گی،مقامی اہداف پورے نہ کرنےوالی کمپنیوں کورعایتی سہولیات نہیں ملیں گی،جوکمپنیاں پاکستان میں پیداوارلوکلائزیشن کریں گی وہی مراعات کی حقدار ہوں گی۔






















