یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز (EMSC) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر (8 میل) تھی۔زلزلے کا مرکز جزیرہ کریٹ کے شہر ریتھیمنو کے جنوب جنوب مغرب میں تقریباً 69 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
حکام کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ تاحال کسی بڑے نقصان یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔





















