امریکی خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔
وائٹ ہاؤس حکام کےمطابق جیرڈ کشنر پہلےہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں،اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شرکت کریں گے،مذاکرات کی حتمی تاریخ اور وقت طےنہیں پایا،نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی بھی مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانگی متوقع ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا بھی آج سوئٹزرلینڈ جانےکامنصوبہ ہے،امریکی صحافی نےدعوی کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے ثالث ممالک کو آگاہ کردیا،ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیز فائر سےمشروط کیا تھا،ایران چاہتا ہےسوئٹزرلینڈ مذاکرات سےپہلےاسرائیل لبنان سیز فائرنافذ ہو،یادرہےکہ امریکا اورایران کے درمیان جمعہ کو مذاکرات کا پہلا دورملتوی ہوگیا تھا۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ آئندہ ہفتےمشرق وسطیٰ کااہم دورہ کریں گے،مارکوروبیو یو اے ای ، کویت اوربحرین جائیں گے،دورے میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال ،ایران سے متعلق پیشرفت پر گفتگو ہو گی۔





















