وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تاریخ کے سنہرے اوراق پر اپنا نام ثبت کردیا، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے۔
اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کے دستخط کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
Islamabad :18 June 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 18, 2026
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif signed the Islamabad Memorandum of Understanding (Islamabad MoU)، as mediator.
The Islamabad MOU has been signed by President of USA Donald J. Trump and Iranian President Masoud Pezeshkian. pic.twitter.com/PUX7IgJDaX
اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہاکہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے،امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،اس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کےصدور نےدستخط کیے ہیں،معاہدے پردستخط دونوں فریق تنازع کےسفارتی حل کےلیے پُرعزم ہیں،بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے،پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔
I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026
وزیراعظم نےکہایہ معاہدہ خطےمیں امن،استحکام اورتنازعات کےحل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کودلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کوبھی سراہتا ہوں،جےڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر نےاس کامیابی کوممکن بنانے میں گراں قدرکردار ادا کیا۔






















