کراچی کے علاقے طارق روڈ مارکیٹ میں واقع جیولر شاپ پر ایف بی آر کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن اس دوران دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایف بی آر ٹیم کو گھیر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر طارق روڈ پر جیولر شاپ پر چھاپہ مارا اور پوچھ گچھ کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کیا ۔ چھاپے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایف بی آر کی ٹیم کو گھیر لیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے دکانیں بند کر دیں جبکہ ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر حکام کی جانب سے لبرٹی جیولرز پر چھاپہ مارے جانے کی تصدیق کی۔





















