آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو وفاق سے 642 ارب سے زیادہ منتقل ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق صوبوں کا شیئر رواں مالی سال کی اصل ہدف سے642 ارب روپے زیادہ ہے، آئندہ مالی سال صوبوں کاشیئر رواں مالی سال نظر ثانی شدہ 1256ارب زیادہ ہے۔
رواں مالی سال صوبوں سے منتقلی کا اصل ہدف 8ہزار 205ارب روپے تھا، رواں مالی سال صوبوں وفاق سےنظرثانی ہدف 7ہزار591ارب روپے تھا۔
آئندہ مالی سال میں پبلک آرڈرز اور سیفٹی معاملات کیلئے 389 ارب مختص ہوں گے، مالی سال 2026-27 میں عدالتوں کے بجٹ میں 4 ارب روپے سے زائد اضافے کی تجویز ہے۔ آئندہ سال عدالتوں کیلئے 25 ارب 75 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
پولیس اور سول آرمڈ فورسز کیلئے 350 ارب 40 کروڑ روپے، فائزپروٹیکشن کیلئے 74 کروڑ 80 لاکھ، جیل انتظامات کیلئے18 کروڑ 70 لاکھ اور پبلک آرڈرانتظامات کیلئے 12 ارب 27 کروڑ روپےکابجٹ مختص کرنے کی سفارش ہے۔




















