وزیراعظم شہبازشریف نے پر امن الیکشن پر گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی پی پی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مبارکباد کی مستحق ہے، صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نےاچھا مقابلہ کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے بھرپور محنت کی ان کو شاباش دیتا ہوں، گلگت بلتستان میں تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی خصوصی تحسین کے لائق ہیں، پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔ پولیس،قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےپرامن الیکشن کےانعقاد میں بھرپورکردارادا کیا جس پرانکو شاباش ہے۔





















