پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق سوموار کی صبح اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو ہدف بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے تسنیم کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ایران میں متعدد ریڈار تنصیبات پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں فوری کارروائی اور اہداف کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اس مرحلے میں ان کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ اسرائیل پر حملہ ایک وارننگ تھا جارحیت دہرائی گئی تو تباہ کن جواب دیں گے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، میزائل کے ٹکڑے وسطی اسرائیل میں کئی مقامات پر گرے، ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔





















