آسٹریلوی کرکٹرپیٹ کمنز نے آئندہ سال فرنچائزکرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔
آسٹریلوی کرکٹرپیٹ کمنزکا کہنا ہےکہ انہیں آئندہ سال اپنےکیریئر سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرنا ہوگا، تاہم یہ فیصلہ ٹیسٹ یا ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے نہیں ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ فرنچائز کرکٹ کےحوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لوں گا،شیڈول اورقومی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنچائز لیگز کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔





















