وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ٹاون ہال میں لگنے والی کھلی کچہری بدنظمی کا شکار ہوگئی۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ہال کےدروازے بند کردیےگئے،سائلین شکایات لیے ہال کے دروازے بجاتے رہے،شدید دھکم پیل بھی دیکھی گئی۔
چیئرپرسن کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق کی سربراہی میں عوامی شکایات سنی گئیں،کھلی کچہری میں کمشنر،ڈی سی لاہورسمیت8مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کھلی کچہری میں موجود رہے۔
ڈی سی لاہورکا کہنا ہےکہ کھلی کچہری میں عوام کی شکایات پرحل کےلیےموقع پراحکامات جاری کیے ،400کےقریب شکایات موصول ہوئیں،سب سےزیادہ ریونیو اورپولیس سے متعلقہ تھیں،ہر ہفتےکھلی کچہری لگائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شکایات نمٹا سکیں۔





















