سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانےکی شرح انتہائی کم ہےچھ دن میں ملک بھرسےصرف سات ہزارحج درخواستیں جمع کروائی جاسکیں۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکےمطابق ابھی تک توقع سےکم حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اسپانسرشپ اسکیم کےتحت پچیس ہزارکوٹہ پراب تک صرف چارسو درخواستیں آئی ہیں۔ حج دو ہزار چوبیس کی درخواستیں جمع کرانےکیلئےنودن باقی، بارہ دسمبرتک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
سرکاری ریگولرحج اسکیم کےتحت تقریباً پینسٹھ ہزارپاکستانی فریضہ حج اداکریں گے۔ اٹھاون ہزار نشستوں کےلئےاب تک حج درخواستیں جمع نہیں کروائی جاسکیں۔
واضح رہے کہ سرکاری ریگولرحج اسکیم کےتحت تقریباً پینسٹھ ہزارپاکستانیوں نے فریضہ حج اداکرنا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع ہو رہی ہیںجو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔