امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر کوششوں پر ایرانی صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کو فون کیا اور عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کیلئے ملائیشیا کے بھی شکرگزار ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک مسلمان اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کی پالیسی پر گامزن ہے۔






















