صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرلیے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس 5 جون کوشام 6 بجےطلب کرلیا گیا۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی پانچ جون کو ہو گا ۔ اس سے پہلے رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے چار جون کو جاری ہوگا۔
دوسری جانب نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز تیار کرلی گئیں ہیں، تنخواہوں میں اضافہ وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 10 فیصد اضافے کی تجویز زیرغور ہے،اسکے ساتھ ساتھ 2022 سے 2025 کے دوران دیے گئے 4 ایڈہاک الاؤنسزمیں سےایک کوبنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کےمطابق تنخواہ دارطبقےکو ریلیف دینے کےلیےماہانہ ایک سےدو لاکھ روپے آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ سالانہ 12 لاکھ سے22 لاکھ روپے تنخواہ والے طبقے کیلئے انکم ٹیکس میں کمی متوقع ہے، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔





















