وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی قائدین اور حکومتی عہدیداروں کو ٹیلی فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت تمام صوبوں اور اکائیوں کے ساتھ مل کرکام کرتی رہے گی۔
وزیراعظم نے صدر مملکت، چاروں صوبوں کے گورنرز ،اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلٰی کو الگ الگ رابطہ کیا اور عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان کو بھی ٹیلی فون کیا۔ صدر بلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی ،سربراہ قومی عوامی پارٹی آفتاب شیرپاؤ سے بھی رابطہ ہوا۔
وزیر اعظم نے سیاسی قائدین کو عید مبارک کہا۔ بولے دعا ہےاللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔





















