وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر سروسز چیفس کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد پیش کی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے نیک تمناؤں پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کیلئےخدمات وقربانیوں کو سراہا۔ کہا قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں اور افواج کی غیرمتزلزل وابستگی اور قربانیوں پر فخر ہے۔
وزیر اعظم نے عید پر بھی دفاع وطن کیلئے فرائض انجام دینے والے افسران و جوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف اور سروسز چیفس نے پوری قوم کیلئے عید کی خوشیوں، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ عسکری قیادت نے کہا افواج پاکستان وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔





















