قمبرمیں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں،مبینہ طور پرگیارہ ہزار وولٹیج تار گرنے سے دو افراد جاں بحق،گھر میں کہرام و غم کی لہر چھاگئی۔
سندھ کےضلع ہیڈکواٹر شہر قمبر میں نصیرآباد ناکہ چوک کے پر افسوسناک حادثے میں مبینہ طور پر 11 ہزار وولٹیج کی تار گرنے کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 20 سالہ آزد گوپانگ اور 50 سالہ واحد بخش گوپانگ شامل ہیں،جو عید کا گوشت لے کر گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک حادثہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد دونوں افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قمبر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی،دونوں افراد کی میتیں گھروں میں پہنچتے ہی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،گھروں میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقےمیں سوگ کی فضا چھا گئی۔





















