عیدالاضحیٰ پر وفاقی وزیر وصدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پورے عالم اسلام کو عید کے مبارک موقع پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
خصوصی پیغام میں عبدالعلیم خان نےکہا عیدقرباں اللہ تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک ہے،قربانی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی راہ میں خلوص نیت سےجذبہ ایثار پیش کرنا ہے،عوام اس موقع پرمستحقین کو یاد رکھیں،پاکستان کےلئےجانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں، وطن عزیز کی سلامتی اورخوشحالی کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھا جائے۔
وفاقی وزیرمواصلات کامزیدکہناتھا قربانی کےذریعےرضائے الٰہی کاحصول ہرمسلمان کا نصب العین ہے، دعا ہےہماری قربانی شرف قبولیت حاصل کرے اوراللہ تعالیٰ عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائے۔





















