حکومت بجٹ میں عام آدمی کی آسانیوں کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے،اگر جنگی صورتحال نہ ہوتی تو وزیراعظم بڑا ریلیف پیکج دیتے،تاہم اب بھی عوامی ریلیف کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا نےمیڈیا سےگفتگومیں کہا پوری دنیا اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہےتاہم موجودہ حکومت نےپاکستان کوڈیفالٹ ہونے سےبچایا،حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلیےمسلسل اقدامات کررہی ہے اورمعاشی ٹیم ہر معاملے پر مذاکرات میں مصروف ہے۔
انہوں نےکہا کہ اگرجنگی صورتحال نہ ہوتی تو وزیراعظم بڑا ریلیف پیکج دیتے، تاہم اب بھی عوامی ریلیف کیلئےاقدامات جاری ہیں۔ ان کےمطابق بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
رانا ثناءاللہ نےکہاکہ افغانستان سے آنے والےدہشتگرد پاکستان میں کارروائیاں کررہے ہیں اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی ایک بڑی وجہ سرحد پار نقل وحرکت ہے،پاکستان کی افغانستان سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کا آلہ کارنہ بنے اور اپنی سرحدوں کومحفوظ بنائے،کیونکہ اگربارڈرمحفوظ ہوجائے تو دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نےکہاکہ ملک کے اندر دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کومتحد ہونا ہوگاجبکہ پاکستانی افواج بہادری اورمہارت سےدہشتگرد عناصر کا مقابلہ کررہی ہیں،بہت جلد دہشتگردی ختم ہوگی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔
انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر کسی معاہدے میں فلسطین کو تسلیم کیا جائے اور فلسطینی قیادت بھی اسے قبول کرے تو پاکستان بھی ان کے ساتھ ہوگا۔





















