پنجاب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویوکا خدشہ،درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ سکتاہےجبکہ لاہور سمیت کئی شہروں میں پارہ 42 ڈگری تک جانےکا امکان ہے،رات کےوقت بھی گرمی کی شدت برقرار رہنےکاخدشہ ظاہرکیاگیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےشہریوں کو ہدایت کی ہےکہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجےتک غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور سفر سے گریز کریں،شہری ہلکے رنگ اور ہوا دار کپڑے پہنیں،سرڈھانپ کر رکھیں اور بچوں و بزرگوں کو شدید گرمی میں گھر کے اندر رکھیں۔
این ڈی ایم اےنےلینڈسلائیڈنگ، شدید گرمی سےگلیشیائی جھیلیں پھٹنےکا الرٹ جاری کردیا 26 تا 31 مئی ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت40سے48 ڈگری تک جانےکاامکان ہے،مغربی ہواؤں کے زیر اثر شمالی علاقوں بشمول خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اےکےمطابق سندھ، بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب میں شدیدگرمی کی لہر متوقع ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، آزادکشمیرمیں شدید گرمی ہوسکتی ہے،تیزی سےپگھلتےگلیشئرز لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب کےخطرےمیں اضافہ کر رہے ہیں،تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز اورگلیشیائی جھیلوں کے ٹوٹنے کا امکان ہے۔





















