قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نیشنل ٹی 20 کپ جاری ہے جس کے میچز ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جبکہ آلراؤنڈر شاداب خان ایونٹ میں راولپنڈی کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شاداب خان نے پاکستان کی خاطر کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرا دی
اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا اور ڈاکٹرز کی جانب سے انکا طبی معائنہ کیا گیا۔