سعودی حکام نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ کل پیر کے روز تک ملک کے مختلف شہروں میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ حکام نے یہ الرٹ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے حوالے سے جاری کیا ہے۔
سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔ نیز کھلے پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کریں۔
خیال رہے مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بتایا گیا ہے۔ مکہ کے علاوہ الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کے حوالے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح مدینہ ریجن میں ینبو، اور بدر کے ساتھ ساتھ الباحا ، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے لیے بھی ایسی ہی پیش گوئی کی گئی ہے۔