پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماعباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے،جس پر انکی بیٹی زارا نور عباس نے والدہ کا دفاع کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔
اداکارہ اسماء عباس نے اپنے برانڈکی عید کلیکشن متعارف کروائی،تاہم سوشل میڈیاصارفین نے ڈیزائنز کو بھارتی پنجابی ثقافت سے مشابہ قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی بکروں کی وارڈ روب لگتی ہے۔
اسی پر زارا نور عباس نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ ایسے ملک میں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی ٹرولنگ کا جواز بنا لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات آرٹ اور سیلف ایکسپریشن کی ہو۔
View this post on Instagram
زارا نے والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمال ہیں اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں کیونکہ آپ حقیقت پسند اور منفرد ہیں۔






















