ملک بھر میں عیدالاضحٰی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پنجاب میں عید کے تینوں روز صارفین کو 18 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی،عید قربان کے پہلے روز پنجاب بھر میں صبح پانچ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک گیس دی جائیگی،دوسرے اور تیسرے روز صبح 6 بجے سے لیکر رات 11بجے تک گیس دی جائیگی،چاند رات پر رات 12 بجے تک پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس نےکراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان کر دیا،یوم عرفہ کی تعظیم میں سحری کے وقت گیس کی بندش نہیں ہوگی،جبکہ صارفین کو سحری کی تیاری کے لیے رات 3 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔
سوئی سدرن کےمطابق 26 مئی کو صبح 10 بجے کے بعد معمول کا گیس بندش شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق عید قرباں کےموقع پربھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہنےکا امکان ہے،تاہم عیدکےلیے باضابطہ شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔





















