امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سےممکنہ معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کسی نے ہماری ڈیل نہیں دیکھی اور نہ ہی کوئی اس کے بارے میں جانتا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ یہ معاہدہ ابھی مکمل طورپرطےبھی نہیں ہوا، تاہم جو لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں وہ ایسی چیز پر اعتراض اٹھا رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں۔
انہوں نےکہا کہ ایران کا مسئلہ ان سےپہلے آنےوالے امریکی صدورکوحل کرنا چاہیےتھا،میں نےایران سے ڈیل کی تو وہ ایک مکمل اور اچھی ڈیل ہوگی،میری ڈیل باراک اوباما کی ڈیل جیسی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کی جانب سےدعوی سامنےآیا ہےکہ امریکا معاہدےکےچند نکات کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،واشنگٹن ایران کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے پر تیار نہیں ہے،معاہدہ کینسل ہونے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔





















