بنگلا دیش کے پاسپورٹ میں اسرائیل سے متعلق بڑی تبدیلی کردی گئی۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کیلئے کارآمد کا جملہ دوبارہ بنگلا دیشی پاسپورٹ میں شامل کرلیا گیا، حسینہ واجد کی حکومت نے 2020 میں یہ جملہ پاسپورٹ سے ہٹا دیا تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہاکہ جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ 'سوائے اسرائیل' کی شرط شامل کی جائےگی، سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی اس پر عمل ہوچکا ہے۔
بنگلادیشی وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلا دیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی، عوامی جذبات اور اخلاقی مؤقف کے مطابق بحال کیا جا رہا ہے۔






















