پاکستان اور جرمنی کے درمیان چار کروڑ یورو سےزائد کےتکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جرمن ترقیاتی بینک کے تعاون سےنو نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا ۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ معاہدہ اہم شعبوں میں ترقی کیلئے پاک جرمن تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جرمن سفیر اینا لیپل نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس معاہدے سے دوطرفہ ترقیاتی پورٹ فولیو تقریباً پچپن کروڑ یورو تک پہنچ چکا ۔ جرمن سفیر اینا لیپل کا کہنا تھا جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ عالمی چیلنجز کے خلاف عملی تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے ۔





















