وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں3روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا، اعلامیے کے مطابق 26، 27 اور28 مئی 2026 کو عام تعطیلات ہوں گی، تعطیلات کا اطلاق صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور اداروں پر ہوگا۔




















