پاک چین سفارتی تعلقات کی سالگرہ پر چینی دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 75 برس سے پاک چین تعلقات ہر امتحان پر پورا اترے، دونوں ملکوں کے تعلقات دوطرفہ تعاون کی روشن مثال ہے۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک نئے باب کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے، مشترکہ مستقبل پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا بنایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے،چینی صدر،وزیراعظم اور چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،چین کو تسلیم کرنے والا پاکستان سب سے پہلا مسلم ملک تھا،دنیامیں منفرد مثال پاک،چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پورا اُتری۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت،چین نے پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی،وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط ترہوئی،سی پیک چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا عملی مظہر ہے،سی پیک پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کیلئے اہم ہے،پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہا،پاک چین دوستی سمندر سے گہری،ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے،مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے،پاکستان خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، دیگر ممالک کے ساتھ چین نے ہماری امن کوششوں کی حمایت کی۔






















