امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیل نہ ہوئی تو ایران پردوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔ ڈیل نہ ہوئی تو ایران کیلئے بہت برا ہوگا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بے چین ہے۔ اگر ڈیل نہ ہوئی تو ایران کیلئے بہت برا ہوگا۔ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور اسرائیلی وزیراعظم ایران کے معاملے پر متفق ہیں۔ نیتن یاہو وہی کرے گا جو میں چاہوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اچھے معاہدے کی پیش کش کی ہے، ہمیں آبنائے ہرمز کھولنے میں کوئی جلدی نہیں، انہیں آبنائے کو کھولنا ہی ہوگا اور یہ فوراً کھول دی جائے گی۔ ہم اس پر آخری چانس لینے لگے ہیں،مجھے زیادہ جلدی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں اس وقت بہت غصہ ہے کیونکہ لوگ بہت خراب حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، پہلے کبھی اتنی بے چینی نہیں دیکھی گئی، اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ہم نے انہیں بری طرح کمزور کر دیا،ایران تباہ ہو چکا ہے۔





















