جاوید عالم اوڈوھو نے کہا ہے کہ پنکی کیس میں کئی معتبر لوگوں کے نام سامنے آنے کا خدشہ ہے اور کوشش کی جائے گی کہ تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ کسی پر الزام لگانا مقصود نہیں، تاہم جو بھی ملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پنکی کیس میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے جبکہ این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات ایف آئی اے دیکھے گی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کرے گا۔
آئی جی سندھ نے پنکی کی پیشی کے موقع پر پولیس کی ناقص کارکردگی اور غفلت کا بھی اعتراف کیا۔




















