پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 19 مئی سے پابندی کا اطلاق بھارت میں رجسٹرڈ کمرشل اور فوجی طیاروں پر ہوگا۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ائیرلائنز کے لیز پر حاصل کردہ طیارے، جبکہ بھارتی افراد کی ملکیت یا ان کے زیرِ آپریشن طیارے بھی پابندی کی زد میں آئیں گے۔
پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر بھارتی طیاروں کیلئے پابندی گزشتہ برس عائد کی گئی تھی، جس میں اب مزید توسیع کردی گئی ہے۔





















