وزیراعظم نے دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار سے متعلق پابندی میں نرمی کر دی ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق تمام دکانیں ، بازار ، مارکیٹس اور شاپنگ مالز اکتیس مئی تک رات آٹھ بجے بندش کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے,وزیراعظم نے 6 اپریل کے نوٹیفکیشن سے عارضی استثنیٰ دےدیا،بیکریز،تنور، ریسٹورنٹس،کریانہ اسٹورز،کھانےپینےاورروزمرہ اشیا کی دکانوں کو بھی ریلیف مل گیا،فیصلےکااطلاق فوری طور پر ہوگا ۔
اسلام آبادمیں دکانیں اور بازار پورا ہفتہ وقت کی پابندی کے بغیر کھلے رہیں گے، پنجاب حکومت پہلے ہی عیدالاضحیٰ کے باعث دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کی پابندی میں یکم جون تک ریلیف دے چکی ۔






















