امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا۔
پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی گئی،حافظ نعیم الرحمان نے ایڈووکیٹ عمران شفیق کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیٹرولیم لیوی آئین،پارلیمانی بالادستی،وفاقی نظام،بنیادی حقوق، قانون کیخلاف ہے،پیٹرولیم لیوی اب ایک محدود ریگولیٹری سرچارج نہیں رہی۔
پیٹرولیم لیوی وفاقی حکومت کے لیے سب سے بڑے ریونیو ذرائع میں تبدیل ہو چکی،اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی تقریباً 117.41 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی۔





















