وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش سےمتعلق قانون سازی پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے 2022 کی ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن،جسٹس انور اقبال اور جسٹس امیر خان پر مشتمل بینچ نےفیصلہ سنایا، وفاقی شرعی عدالت نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئےدائر تمام درخواستیں منظور کرلیں،عدالت نےخودکشی کی کوشش کو جرم قرار دیتے ہوئے حکومتی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دیدیا۔
فیصلےکےمطابق عدالت نے 2022 میں خودکشی کی کوشش کو جرم سےخارج کرنے والی شق کو کالعدم قرار دے دیا ہے،جبکہ ضابطہ فوجداری کی حذف شدہ دفعہ بھی بحال کردی گئی ہے،2022 میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق حذف کی گئی تھی۔





















