امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز قومی سلامتی ٹیم سے اہم ملاقات کی، جس میں ایران جنگ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی این این کےمطابق ملاقات میں نائب صدر،وزیرخارجہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
رپورٹ کےمطابق صدرٹرمپ کی یہ ملاقات ورجینیا میں واقع گالف کلب میں دورۂ چین سے واپسی پر ہوئی، جبکہ وہ رواں ہفتے قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ دوبارہ ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ اگر حملوں کا فیصلہ کیاگیاتو پینٹاگون نے مختلف عسکری منصوبے پہلے ہی تیار کر رکھے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر محدود حملوں کا آپشن بھی زیر غور ہے۔





















