امریکا نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محمکہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت مصائب جھیلے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کا باقاعدہ آغاز 26 فروری 2026 کو ہوا جب افغان فورسز نے پاکستان پر سرحد پار سے حملے کیے۔ افغان حملوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کیا اور افغانستان کے اندر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کی وجہ سے گذشتہ سال 13 اکتوبر کو طورخم، چمن سمیت تمام بارڈرز بند کر دیے گئے تھے اور اب صرف پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو واپس افغانستان جانے کی اجازت ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر شدت پسند گروہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔





















