فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ کمانڈروں کی شہادت سے مزاحمت کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ الحداد نے 7 اکتوبر کی کارروائیوں میں کلیدی کرداراداکیا تھا،صہیونی حکومت بین الاقوامی معاہدوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔
مزید کہا کہ دشمن سمجھ لے اعلیٰ قیادت کو نشانہ بناکر مزاحمت کا راستہ روکا نہیں جاسکتا،شہداء کے خون سے نئے لیڈر ابھریں گے،ہماری مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔






















