ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک قدیم درخت کی تصویر کے ساتھ خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایران کی تہذیبی اور تاریخی جڑوں کو اجاگر کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ایک قدیم درخت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایران کی تاریخی اور تہذیبی شناخت پر زور دیا ہے۔
صدر پزشکیان کے مطابق ساڑھے چار ہزار سال پرانے اس درخت کو ایشیا کے قدیم ترین جانداروں میں شمار کیا جاتا ہے، جو ایران کی قدیم تہذیب اور مضبوط تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین میں گہری جڑیں رکھتا ہے اور اس کی مضبوط بنیادوں کو کوئی نہیں اکھاڑ سکتا۔
Asia's oldest living organism, the ancient Abarkuh cypress tree - at least 4500 years old - is rooted in land that was already known as Iran at the time. pic.twitter.com/6lvL9NIEOj
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) May 16, 2026
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ یہ قدیم درخت صرف ایک قدرتی ورثہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی تاریخ، استقامت اور تہذیبی تسلسل کی علامت بھی ہے۔
صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔




















