گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ کو پنجاب کی طرزپرلاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کی۔ گورنر نے وزیر اعلی کو دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کو استثنیٰ دینے کا کہا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی تجاویز سے اتفاق کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقاتِ کار میں نرمی سے تاجر برادری کا مالی نقصان کم ہوگا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سے صوبے کی معیشت کو استحکام ملے گا۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





















