لاہور سمیت پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں پچھہتر ڈینگی بخار کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں رواں برس مریضوں کی تعداد 2465 ہوگئی
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے 25 مریض سامنے آئے ۔رواں برس ڈینگی بخارکے مثبت مریضوں کی تعداد 1012 ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 150 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 46 مریض داخل ہوئے۔