نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیکس نیٹ اور ریونیو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم کی زیر صدارت آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ٹیکس تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے کہا محصولات میں اضافہ کیا جائے لیکن ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔
اجلاس میں ٹیکس نیٹ، محاصل اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے متوازن اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات پر بات کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔



















