بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 9 سے شہرت پانے والی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی نے 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
بالی وڈ اداکارہ نے 18 برس کی عمر میں ایران چھوڑا تھا اور وہ اداکاری کی غرض سے ہندوستان آگئی تھیں لیکن اب امریکا ایران حالیہ تنازع کے بعد اداکارہ نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ممبئی چھوڑ کر جانے کا سوال کیا جس پر مندانا نے جواب دیا 'میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں بھارت کو یوں الوداع کہوں گی'۔
اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'یہ یقیناً مشکل ہوگا لیکن ہندوستان میں تقریباً 16 سال گزارنے کے بعد، آخر کار میں چھوڑ کر جا رہی ہوں، اب سب کچھ نیا ہوگا، یہ ایک نئی شروعات ہے'۔
البتہ مندانا کریمی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر کہاں جارہی ہیں۔




















