وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایم ون، ایم ٹو اور ایئرپورٹ روڈ کے سنگم پر معرکہ حق کی یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے ایم فور کی دونوں اطراف کو دو رویہ سے تین رویہ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایم ون، ایم ٹو اور ایئرپورٹ روڈ کے سنگم پر معرکہ حق کی یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ کہا پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے ایم 4 دونوں اطراف پر دو رویہ سےتین رویہ کی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے توسیعی منصوبہ شروع کرنے کے ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے اور مجوزہ سروس ایریا کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا تعمیراتی سائٹ پرٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل ٹریفک پلان پرعملدرآمد کیا جائے، تعمیرات کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات ہونی چاہئیں۔
اجلاس میں ہارٹیکلچرسٹ، ٹرانزیکشن ایڈوائزر اور ٹریفک انجینئرز کی پری کوالیفکیشن کی ہدایت کردی گئی۔عبدالعلیم خان نے کہا منصوبوں کےتخمینے اور تجزیے کے لیے این ایچ اے میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر پر کنٹریکٹرز کو ذمہ دارٹھہرانا ہوگا، منصوبے کی لاگت میں اضافے کا بوجھ کنٹریکٹرکی ذمہ داری ہونی چاہیے، تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرکا فائدہ کسی صورت کنٹریکٹر کو نہیں ملنا چاہیے۔
عبدالعلیم خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ترنول انٹرچینج تک بہترین لائٹنگ یقینی بنانے اور شاہراہ کے اطراف کم آبی ضرورت کے حامل پودوں کی شجرکاری کی جائے ہدایت کی۔
وفاقی وزیر مواصلات کو اجلاس میں رنگ روڈ سے مانگا تک کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ عبدالعلیم ٰخان نے گورونانک ایکسپریس وے پر مجوزہ کمپلیکس کی تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔






















