نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل آئی ایم ایف نے حکومت کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی، تجارت اور مشکوک لین دین پر تشویش کا اظہار کردیا۔
نئے مالی سال 2027،27 کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران آئی ایم ایف نے حکومت پر ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ روکنے، بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں موجود خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام مزید سخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے بینکاری شعبے، غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور مختلف شعبوں میں مشکوک لین دین کی نگرانی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ بعض شعبوں میں کالے دھن اور غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔




















